شاہد ندیم: لیسکو کا ایک سال کے دوران بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 2 لاکھ سے زائد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، بجلی چوروں کو ساڑھے 3 ارب روپے کے ڈی ٹیکشن بل بھجوا دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو چیف واجد علی کاظمی نے چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے نتیجے میں اربوں روپے کی بجلی چوری میں ملوث لاکھوں صارفین کو پکڑا گیا۔ لیسکو چیف واجد علی کاظمی نے بتایا کہ بجلی چوروں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ کمپنی کو نقصان دینے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائیگا۔
کمپنی دستاویزات کے مطابق کمپنی کی مختلف ٹیموں نے شہر اور مضافاتی علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے 6 لاکھ 28ہزار صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا جس کے نتیجے میں 2 لاکھ صارفین بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ صارفین ڈائریکٹ سپلائی، میٹر ریورس اور میٹر ٹمپرڈ کر کے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ اسی طرح 3 ہزار 291 بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ کمپنی نے 3 ارب 43 لاکھ روپے کی ڈی ٹیکشن بل صارفین کو بھجوائے جو ان سے وصول کئے جا چکے ہیں۔