ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی؛ ٹیموں کے پریکٹس میچز اور سیشنز کا شیڈول آگیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی؛ ٹیموں کے پریکٹس میچز اور سیشنز کا شیڈول آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی،پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ سجنے والا ہے  چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں عروج پر ہے،چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیموں کے پریکٹس میچز اور سیشنز کا شیڈول سامنے آ گیا
افغانستان کی ٹیم 13 فروری کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پہلا پریکٹس سیشن کرے گی، پاکستان شاہینز اور افغانستان کے درمیان 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس میچ ہوگا، آسٹریلیا کا 18 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں انٹرا اسکواڈ سیمولیشن میچ کھیلا جائے گا،انگلینڈ اور آسٹریلیا 19 اور 20 فروری کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں نیٹ پریکٹس کریں گی،21 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے نیٹ سیشنز شیڈول ہیں، افغانستان کرکٹ ٹیم 23 فروری کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی، 24 اور 25 فروری کو افغانستان اور آسٹریلیا کے اسکواڈز نیٹ سیشن میں حصہ لیں گے،27 فروری کو آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، پاکستان شاہینز کے تین سکواڈ لاہور، کراچی اور دبئی میں وارم اپ میچز کھیلیں گے،پاکستان شاہینز وارم اپ میچز کےلئے کل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پریکٹس کرے گی