ڈاکٹرز کی ہڑتال پر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کامعاملہ،پنجاب حکومت کو مہلت مل گئی

12 Feb, 2025 | 03:33 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : ڈاکٹرز کی ہڑتال پر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کامعاملہ، ہائیکورٹ نےپنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔۔ درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ ابھی تک جواب داخل نہیں کیا گیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ جواب داخل کرائیں اور ساتھ ہی جواب کیلئے سرکاری وکیل کو 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو یہ بھی ہدایت کی کہ اس بارے میں بھی آگاہ کیا جائے کہ کیا ڈاکٹرز نے دوبارہ ہڑتال تو نہیں کی؟۔۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ حکومت ڈاکٹرز کی ہڑتال کے بارے میں عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہی ہے۔

مزیدخبریں