مریم نواز کے انتخاب کے خلاف پیٹیشن پر جسٹس باقر نجفی کا تحریری فیصلہ آ گیا

12 Feb, 2024 | 11:15 PM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سےمریم نواز کی کامیابی کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔  جسٹس علی باقر نجفی نے آزاد امیدوار شہزاد فاروق کی درخواست پر فیصلہ میں لکھا ہے کہ درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جاتی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج  جسٹس علی باقر نجفی نے آزاد امیدوار شہزاد فاروق کی درخواست پر فیصلہ میں قرار دیا کہ درخواست گزار کا فارم 47 مرتب کرتے وقت آر او کے پاس موجود ہونا ضروری نہیں۔ درخواست گزار الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن درخواست پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔
آزاد امیدوار شہزاد فاروق نے این اے 119 لاہور سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے درخواست پر سماعت مکمل کر کے پیر کی شام فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے پیر کی شب سنا دیا گیا۔

مزیدخبریں