سانحہ 9 مئی دہرانے کی سازش؛ پہلے ردعمل کم تھا، اب کئی گنا زیادہ ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

12 Feb, 2024 | 09:45 PM

سٹی42:  پنجاب کے وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے سانحہ 9مئی کو دہرانے کی سازش بےنقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ 9 مئی کو دہرانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ سانحہ 9 مئی کو دہرانے کی کوشش کی گئی تو سخت ایکشن ہو گا۔ 9 مئی پر ردعمل کم تھا اب کئی گنا زیادہ ہو گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سانحہ 9مئی جیسی سازش کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ سانحہ 9مئی دہرانے کی کوشش کی گئی تو سخت ایکشن ہوگا۔ یاد رکھیں!9مئی پر ردعمل کم تھا، اب کئی گنا زیادہ ہوگا۔

  محسن نقوی نے کہا کہ پرتشدد مظاہروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔سانحہ 9مئی دہرانے کی کوشش کی گئی تو سخت ایکشن ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں! 9مئی پر ردعمل کم تھا، اب کئی گنا زیادہ ہوگا۔ پرتشدد مظاہروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ گمراہ کرنے والوں سے بچیں۔ملک ایسی حرکتوں کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ پرامن احتجاج سے کوئی نہیں روکے گا۔ اگر کسی کو الیکشن کے رزلٹ پر اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔

انہوں نے کہا ، پچھلے دو دن سے ہمیں ثبوت مل رہے ہیں کہ چند لوگ 9 مئی جیسا سانحہ کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ میں وارننگ کر رہا ہوں کہ 9 مئی کو ہمارا ردعمل کم تھا اب بہت زیادہ سخت ردعمل ہو گا۔

محسن رضا نقوی نے کہا  کسی کے ذہن میں اگریہ چیز ہے کہ وہ دوبارہ 9 مئی جیسی صورتحال پیدا کر دیں گے تو  اس مرتبہ ایکشن چار گنا زیادہ سخت ہو گا۔ 

مزیدخبریں