این اے 251:قلعہ سیف اللہ میں پوسٹل بیلٹ پیپرز گنتی کے بعد  جے یو آئی کامیاب

12 Feb, 2024 | 07:40 PM

عیسیٰ ترین: این اے 251 قلعہ سیف اللہ میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد  جے یو آئی کے سید سمیع اللہ کامیاب ہو گئے۔

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 قلعہ سیف اللہ ‘ ژوب ‘ شیرانی میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد  پشتونخوا نیپ کے امیدوار خوشحال کاکڑ کو  93 ووٹوں سے شکست ہو گئی، خوشحال کاکڑ  ٹوٹل 46117 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ کامیاب ہونے والے جے یو آئی کے امیدوار سید سمیع اللہ نے 46210 ووٹ حاصل کئے۔

خیال رہے کہ پوسٹل بیلٹ میں خوشحال کاکڑ 405  جبکہ سید سمیع اللہ کو 1447 ووٹ ملے۔

مزیدخبریں