ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہ پارٹی چھوڑی ہےاور نہ سیاست ،فی الحال بریک لے رہا ہوں:پرویزخٹک کی تردید

نہ پارٹی چھوڑی ہےاور نہ سیاست ،فی الحال بریک لے رہا ہوں:پرویزخٹک کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے پارٹی چیئرمین شپ اور سیاست چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے پارٹی چیئرمین شپ اور سیاست چھوڑنے کی زیرِ گردش خبروں کی تردید کر دی ہے، زیر گردش خبروں میں انتخابات کی ناکامی کو پرویز خٹک کی سیاست اور پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کی وجہ بتایا جا رہا تھا۔

اس حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ نہ پارٹی چھوڑی ہے اور نہ ہی سیاست سے علیحدہ ہوا ہوں، صرف سیاست سے تھوڑی بریک لی ہے، میرے بارے میں غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں، اپنی سیاست جاری رکھوں گا۔