علی امین گنڈا پور کے والد انتقال کرگئے

12 Feb, 2024 | 06:24 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کے والد انتقال کرگئے۔

اہلخانہ کے مطابق  امین اللہ گنڈاپور کی نماز جنازہ کل ڈی آئی خان میں ادا کی جائےگی۔

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق  علی امین گنڈاپور  اور  فیصل امین گنڈاپور  کے  والد میجر (ر)  امین اللہ خان گنڈا پور  حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے ہیں۔

مزیدخبریں