لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 24 گھنٹوں میں 244 ٹریفک حادثات رپورٹ

12 Feb, 2024 | 05:53 PM

اسرار خان: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 244 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 267 افراد زخمی ہوئے، 104 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 163 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔

مزیدخبریں