ٹرین آپریشن بری طرح متاثر،آمدورفت کی شرح 25فیصد پر آگئی

12 Feb, 2024 | 05:01 PM

سٹی42: ریلوے حکام کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی، ٹرین آپریشن بری طرح متاثر، جنوری میں مسافر ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح 25فیصد پر آگئی، ملک بھر میں چلنے والی 1012 ٹرینوں میں سے 764 تاخیر کا شکار رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ دھند میں دیکھنے کے آلات کی تیاری کے دعوے کے برعکس دھند میں ٹرینیں چلانے میں ناکام رہی۔موسم کی خرابی کو وجوہات بنا کر ریلوے انتظامیہ بروقت آمدورفت کی شرح ٹھیک نہ کر سکی۔ٹرینوں میں مسلسل تاخیر سے ٹرین آپریشن کے کل 2ہزار 768 گھنٹے ضائع ہوئے۔موسم کی خرابی کے باعث 1ہزار 262 گھنٹے ضائع ہوئے۔

کنیکٹنگ ریل لنکس کے باعث 550گھنٹے، ٹریکس پر فنی رکاوٹوں کے باعث 260 گھنٹے، سگنل خرابی کے باعث 293 گھنٹے، لوکو خرابی کے باعث 80گھنٹے، کیرج کی خرابی کے باعث 52گھنٹے ضائع ہوئے ۔احتجاج کے باعث 160گھنٹے، حادثات کے باعث 80 گھنٹے ، کراسنگز کے باعث 73 گھنٹے ضائع ہوئے۔

مزیدخبریں