الیکشن کمیشن سے ہم جاننا چاہتے ہیں کہ وردی میں ملبوس افراد کیوں ٹھپے پر ٹھپے لگا رہے تھے : فردوس عاشق اعوان

12 Feb, 2024 | 12:26 PM

Ansa Awais

سٹی 42 : استحکام پاکستانی پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے ہم جاننا چاہتے ہیں کہ وردی میں ملبوس افراد کیوں ٹھپے پر ٹھپے لگا رہے تھے۔

 تفصیلات کے مطابق  فردوس عاشق اعوان  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  الیکشن کمیشن کے پاس بندہ بلانے یا کھٹکھٹانے پر آتے ہیں،میں بلاوے پر الیکشن کمیشن آئی ہوں،نوٹس پر آئی ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہمیں بھی سننا ہے اور جاننا ہے کہ وردی میں ملبوس افراد کیوں ٹھپے پر ٹھپے لگا رہے تھے۔

  پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پولیس اہلکار  قانون کا تحفظ کرنے کے بجائے کیوں کسی جماعت کے سہولت کار بنے ہوئے تھے،غیر قانونی کام کرنے والے یونیفارم والوں کا علاج کس نے کرنا ہے، قانون نہیں کریگا تو عوام نے ہی کرنا ہے۔


 

مزیدخبریں