ساجد بلوچ : سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے حکومت سازی سے متعلق مشاورت میں شرکت کی دعوت دی گئی جس پر جے یو آئی سربراہ نے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا ہے، اس رابطے میں میاں نواز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ کو آئندہ حکومت سازی کیلئے مشاوت میں شرکت کی دعوت دی گئی ، لیگی رہنما نے مولانا فضل الرحمان کو لاہور آنے کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کی پیشکش کی لیکن مولانا نے انتہائی نرمی کے ساتھ مشاورت میں شرکت سے معذرت کر لی۔