ویب ڈیسک: الیکشن ایکٹ 2017 کے الیکشن رولز کے مطابق الیکشن کمیشن فارم 49 پر حتمی نتیجہ جاری ہونے کے بعد پولنگ کی تاریخ کے 14 دن کے اندر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے۔
الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے حتمی نتائج 22 فروری تک جاری کرنا ہیں، نوٹیفکیشن کے بعد نو منتخب آزاد ارکان کے پاس کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے 22 سے 25 فروری تک کی مہلت ہوگی، یعنی انہیں تین دن کے اندر کسی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا۔
صدر مملکت حلف برداری کے لیے انتخابات کی تاریخ یعنی 8 فروری کے 21 ویں دن قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے۔صدر چاہیں تو الیکشن کمیشن کا تمام پراسیس مکمل ہونے پر وزارت پارلیمانی امور کی سفارش پر اس سے پہلے بھی اجلاس بلاسکتے ہیں۔