لاہور میں 215 افراد ٹریفک حادثات میں زخمی، 82 ہسپتال پہنچ گئے

12 Feb, 2024 | 12:05 AM

اسرار خان:  لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 211 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 215 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو  1122 اہلکاروں نے 82 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا  جبکہ 133 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کر کے گھروں کو بھیج دیا۔ 

مزیدخبریں