سلمان خان نےسوناکشی سنہا سےمتعلق بڑا انکشاف کر دیا 

12 Feb, 2023 | 06:31 PM

(ویب ڈیسک) بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے مقابل آئی ہیروئن سوناکشی سنہا انہیں 'انکل' کہہ کر مخاطب کیا کرتی تھیں۔

 اس بات کا انکشاف سلمان نے کئی سال قبل بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔سلمان خان نے انٹرویو میں تصدیق کی کہ ماضی میں سوناکشی انہیں انکل کہا کرتی تھیں،  اب اداکارہ مجھے کچھ بھی کہہ کر مخاطب نہیں کرتیں، یعنی سوناکشی اب بنا نام لیے ہی بات کر لیتی ہے۔

 دبنگ خان نے کہا کہ سوناکشی کا انکل کہنا عمر کے فرق کی وجہ سے تھا ۔ میں ہمیشہ ہی اس چیز پر غور کرتا ہوں کہ میرے ساتھ آنے والی ہیروئن اور میری عمر میں زیادہ فرق نہ ہو، یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے طویل عرصے تک کرینہ کپور کے ساتھ کام نہیں کیا۔

 مزید پڑھیں:بھارت کے ’پٹھان‘نے کورینز کو بھی نچا دیا

 سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں نے جب پہلی بار سوناکشی کو دیکھا تو اس کی عمر 16 یا 17 برس تھی، اسی طرح میں نے کرینہ کو اس وقت دیکھا جب وہ 9 سال کی تھی، میں اس کی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کافی کام کرچکا ہوں۔

  جب اداکار سے سوال کیا گیا کہ وہ ہم عُمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کیوں نہیں کرتے تو انہوں نے جواب دیا 'فلم انڈسٹری کے لیے یہ اچھا ہے کہ نئے چہرے متعارف کرائے جائیں، اسی لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ نئی اداکاراؤں کو موقع دوں'۔

 خیال رہے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی فلم دبنگ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی جس کا سیکوئل دبنگ 2 ، 2012 میں ریلیز کیا گیا۔

مزیدخبریں