ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلزلے کے دوران ہسپتال میں نرسوں نے بچوں کو کیسے بچایا؟ ویڈیو وائرل

زلزلے کے دوران ہسپتال میں نرسوں نے بچوں کو کیسے بچایا؟ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ میں 7.1 شدت کے زلزلے کے دوران اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ترک میڈیا کے مطابق گازیانٹیپ کے ایک ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرے میں احساس ذمہ داری اور جذبہ ہمدری کی انمول ویڈیو ریکارڈ ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نرسیں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بچوں کی حفاظت میں جُت گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب زلزلے سے ہسپتال کی عمارت ایک منٹ تک لرزتی رہی تو ڈیوٹی پر موجود ڈیولٹ نظام اور گزول کالسکان نامی نرسوں نے بچوں کے انکیبیوٹرز کو گرنے سے بچایا۔

اگر یہ نرسیں چاہتی تو خود کو بچانے کے لیے اسپتال سے بھاگ سکتی تھیں لیکن انھوں نے انکیبیوٹرز میں موجود بچوں کی فکر کی اور ان کی حفاظت کا انتظام کیا۔

سوشل میڈیا پر ان نرسوں کی فرض شناسی کو سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 1939 کے بعد سے ترکیہ میں آنے والے یہ سب سے زیادہ ہلاکت خیز زلزلہ ثابت ہوا ہے