(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹار فٹبالرلیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سمیت ترکیہ کے متعدد فٹبالرز نے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے اپنی جرسیاں عطیہ کردیں جس کے بعد رونالڈو کی جرسی دولاکھ 12 ہزار 450 ڈالر (5 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد) میں نیلام ہوگئی۔
حال ہی میں ترکیہ اور اٹلانٹا کے فٹبالر میرح ڈیمیرل نے ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے کے متاثرین کیلئے لیونل میسی سمیت متعدد فٹبالرز سے اپنی ذاتی جرسیاں عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی ۔
جس کے بعدلیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو ، امباپے، ارلن ہالانڈ،نیمار جے آر اور ایڈن ہیزرڈ کی جرسیاں میری ڈیریمل کی روسٹر پلیئر شرٹس کا حصہ بن گئیں، یہ جرسیاں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے نیلام کیلئے پیش کی جاچکی ہیں ۔
Saat 15.00 itibariyle açık artırmalarda formalara verilen en yüksek teklifler @vefakuzu ve @Mehmettumbull tarafından verilmiştir ve aşağıdaki şekildedir.
— Merih Demiral (@Merihdemiral) February 8, 2023
Tekliflerinizi bugün saat 22.00'a kadar @TeamDemiral ve teamdemiral@gmail.com üzerinden iletebilirsiniz. pic.twitter.com/UbTuOaSGO4
میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کی جرسی دولاکھ 12 ہزار 450 ڈالر کی سب سے زیادہ بولی کے ساتھ فروخت کی جاچکی ہے۔
دوسری جانب یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز یونین کی جانب سے بھی ترکی اور شام میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کیلئے تقریبا 2 لاکھ 14 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا جاچکا ہے ۔