شاداب خان کا اہلیہ کے ہمراہ کراچی پہنچنے پر منفرد انداز میں استقبال، ویڈیو وائرل

12 Feb, 2023 | 11:32 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کپتان شاداب خان کا شادی کے بعد کراچی پہنچنے پر ان کا منفرد انداز میں استقبال کیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے، ہوٹل پہنچنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کپتان کو منفرد انداز میں استقبالیہ دیا۔شاداب کے استقبال کی ویڈیو اسلام آباد یونائیٹڈ کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کی گئی ہے جس میں فرنچائز کے کھلاڑیوں کو بلوں کے سائے میں  شاداب کا استقبال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں آگے چل کر شاداب اور کھلاڑیوں کی گفتگو کو بھی عکس بند کیا گیا ہے جس میں کھلاڑی شاداب سے پوچھتے ہیں آپ بتائیں شادی کرنی چاہیے یا نہیں؟جس کے جواب میں آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ’ بھائیوں یہ قدرت کا نظام ہے، شادی ہونی ہی ہونی ہے، اچھی اور بری عادتیں قبر تک ساتھ جاتی ہیں‘۔

بعد ازاں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاداب نے فرنچائز فیملی کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔ شاداب خان کے ولیمہ کی تقریب حال ہی میں اسلام آباد میں ہوئی تھی، شاداب خان کی شادی سابق کپتان ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی ہے۔

 

مزیدخبریں