انسٹاگرام پر ’گفٹس‘ فیچر کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان

12 Feb, 2023 | 11:05 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا نے اپنی ذیلی کمپنی انسٹاگرام پر رِیلز کے مونیٹائزیشن فیچر ’گفٹس‘ کو پورے امریکا میں پھیلانے کا اعلان کر دیا ہے,  اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے صارفین بآسانی پیسے کما سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ گفٹس کے ذریعے فالوورز تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے براہ راست مالی اعانت کرتے ہیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر تخلیق کار فالوورز کی جانب سے گفٹس موصول کر سکتے ہیں جن کو انہوں نے اسٹارز کا استعمال کرتے ہوئے براہ راست خریدا ہوتا ہے۔یہ ورچوئل تحائف تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کا ایک طریقہ جس سے پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔

صارفین اس فیچر کے حوالے سے اپنی اہلیت انسٹاگرام کے  پروفیشنل ڈیش بورڈ پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ ماہ نومبر میں میٹا نے یہ فیچر امریکا کے تخلیق کاروں کے ایک چھوٹے سے گروپ کے لیے آزمائشی طور پر جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں