کوہلو، شہید میجر اور کیپٹن فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

12 Feb, 2023 | 10:54 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) کوہلو  میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ  دھماکے میں شہید ہونے والے افسران کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

میجرمحمد جواد شہید اور کیپٹن صغیر عباس کی نمازجنازہ راولپنڈی اور کوٹ ادو میں ادا کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نمازجنازہ میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران شریک ہوئے, کوہلو میں آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم پھٹنے سےدونوں افسران شہیدہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جواد شہید کا تعلق کلر کہار کے علاقے پشال کلاں سے ہے، میجر جواد شہید نے 123 پی ایم اے لانگ کورس میں کمیشن حاصل کیا۔میجر جواد شہید نےانفنٹری کی مایہ ناز فرنٹئیر فورس میں شمولیت اختیار کی, شہید میجر جواد نے سوگواران میں بیوی اور دو بیٹے چھوڑے۔

مزیدخبریں