معروف ریپر کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

12 Feb, 2023 | 08:40 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقا کے 35 سالہ معروف ریپر کیرنین فوربز المعروف آکا کو ڈربن میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق آکا کو ان کے دوست کے ہمراہ ڈربن میں ایک نائٹ کلب کے باہر نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ریپر اور ان کے دوست کو نائٹ کلب کے باہر گاڑی کی طرف جاتے ہوئے دو مسلح افراد نے گولیاں ماریں۔ پولیس کے مطابق ریپر اور ان کا دوست دونوں موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ آکا کو 6 گولیاں لگیں۔

رپورٹس کے مطابق آنجہانی ریپر کی نئی میوزک البم 27 فروری کو ریلیز ہونی ہے اور اس سے قبل ہی انہیں قتل کردیا گیا۔

واضح رہےکہ آکا نے جنوبی افریقا کے کئی میوزک ایوارڈز اپنے نام کیے اور کئی بار امریکا کے  بلیک انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن ایوارڈ ( بی ای ٹی) کیلئے بھی نامزد کیا گیا۔

 

مزیدخبریں