(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی و رہنما شائستہ پرویز ملک نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔
گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے 5 نئے معاونین خصوصی تعینات کیے تھے جن میں رکن قومی اسمبلی راؤ اجمل، شائستہ پرویز، قیصرشیخ، محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان شامل تھے تاہم اب شائستہ پرویز ملک نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی اور کہا کہ پارٹی کی شکرگزارہوں عزت سے نوازا، ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پالیسی ایڈوائزر فار ویمن کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دوں گی۔