ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 14 سال بعد آج چودھری ہاؤس جائیں گے چودھری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری برادران کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر چوہدری برادران سے حمایت کے حصول کے لئے ملاقات کررہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی آج شام چودھری شجاعت سے ملاقات کی ہے۔