ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر

فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر
کیپشن: Fazal ur Rehman
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چودھری شجاعت سے ملاقات ہوئی ہے۔
 پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچے،  چودھری شجاعت سے خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے ٹو دی پوائنٹ ایجنڈا چوہدری برادران کے سامنے رکھا۔مولانا فضل الرحمان کا نے گفتگو کرتے کہا دھرنے کے دوران جو امانت آپ کے پاس رکھوائی تھی وہ امانت واپس لینے کا وقت آگیا ہے۔

 مولانا فضل الرحمان کا مزید کہناتھا کہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن آپس میں مشاورت کرے گی۔ 2 دن بعد اتحادیوں سے رابطے کریں گے،تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ کا تعاون درکار ہوگا۔

 چوہدری شجاعت حسین کا اس موقع پر کہناتھا کہ آپ ہمارے لئے قابل محترم ہیں، اپ مایوس نہیں ہوں گے،  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل شہباز شریف سے ملاقات کی وہاں بھی اپ کا ذکر خیر ہوا،  چوہدری پرویز الہی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا مولانا آپ بے فکر رہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-02-12/news-1644675166-8975.jpg
مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ اکرم خان دورانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہی، سالک حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔مولانا صاحب کی گفتگو سے لگ رہا کہ کچھ ہونے جارہا ہے، اپوزیشن اور
API Response:

">حکومت کے اتحادی بھی بڑے پرجوش نظر آرہے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر