عمر اسلم:پی ٹی آئی سابق رہنما احمد جواد کی شہبازشریف سے ملاقات، ن لیگ میں شامل ہوگئے.
پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نےپاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔رپورٹ کے مطابق احمد جواد نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
اس موقع پرسیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احمد جواد کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکہ کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے۔