نجی سکول کی عمارت سے طالبعلم نے چھلانگ لگادی

12 Feb, 2022 | 05:03 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)نجی سکول میں طالب علم کا سکول کی چھت سے چھلانگ لگانے کا واقعہ،تحقیقاتی کمیٹی نے سکول کی رجسٹریشن منسوخ کر کے سیل کرنے کی تجویز دے دی۔
 نجی سکول میں طالب علم کے سکول کی چھت سے چھلانگ لگانے کےواقعہ پر کمیٹی نے تحقیقات کے بعد رپورٹ سی ای او ایجوکیشن کو جمع کروادی۔ رپورٹ کے مطابق محمد عبداللہ کے چھلانگ لگانے کی بنیادی وجہ سکیورٹی لیپس تھا، بچوں کے مابین لڑائی صبح 9 بجے کے قریب ہوئی۔ طالب علم نے پہلی منزل سے چھلانگ 11 بجے لگائی، دو گھنٹوں تک بچہ اساتذہ کی نگرانی میں تھا، کیسے ممکن ہے کہ طالب علم اساتذہ کی نگرانی میں پہلی منزل پر پہنچ گیا۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے کہ سکول کو فوری طور پر شوکاز نوٹس جاری کررہے ہیں، 7 روز میں سکول تحریری جواب ایجوکیشن اتھارٹی کو جمع کروائے گا، سکول انتظامیہ کی غفلت ثابت ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی نے مذکورہ سکول کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور سکول انتظامیہ کےخلاف کریمینل پروسیڈنگ کی سفارش کی ہے۔سی ای او کا کہنا ہے کہ اس کیس میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی غفلت بھی سامنے آئی ہے، سکول کی عمارت بھی مضبوط نہیں بلکہ غیر محفوظ ہے۔

مزیدخبریں