ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹویٹر نے صارفین کو خوشخبری سنادی

Twitter Up and down button
کیپشن: Twitter
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹویٹر نے ایک نیا ڈاؤن ووٹ بٹن متعارف کرا دیا۔ کلک کرنے پر نارنجی ہو جاتا ہے۔ اب سب کے لئے ڈاؤن ووٹ فیچر دستیاب ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر پہلے صارفین کے منتخب گروپ کے لیے دستیاب تھا اور اب اسے گلوبل یوزرز کے لیے عام کیا جا رہا ہے۔ ٹویٹرحکام کا کہنا ہے کہ کمپنی کو اس مواد کو سمجھنے میں مدد ملی ہے جسے لوگ اس پلیٹ فارم پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ ٹویٹر نے سب سے پہلے 2021 میں ویب صارفین کے ساتھ ڈاؤن ووٹ کی آزمائش شروع کی تھی اور مائیکروبلاگنگ سائٹ اب اسے iOS اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی رول آؤٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
ابتدائی طور پر ٹویٹر نے ڈاؤن ووٹنگ کی مختلف قسمیں دکھائیں۔ اس نے اپ ووٹ اور ڈاؤن ووٹ دونوں بٹنوں کی پیشکش کی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کون سا مواد صارفین کو سب سے زیادہ پسند ہے۔
دوسری طرف مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر گذشتہ رات اچانک ڈاؤن ہو گیا اور سوشل میڈیا صارفین کو ٹویٹر استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان  اور امریکہ سمیت دنیا کے کئی حصوں میں ٹویٹر کا سرور تقریباً ایک گھنٹے تک ڈاؤن رہا۔ تاہم ٹویٹر حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی بگ کو ٹھیک کر دیا گیا ہے۔