ویڈیو: آئی پی ایل 2022 نیلامی، بولی لگانے والا بے ہوش ہو کر گر پڑا

12 Feb, 2022 | 02:51 PM

Malik Sultan Awan

ملک سلطان اعوان:آئی پی ایل 2022 کی نیلامی کے دوران بولی دہندہ بے ہوش ہو کر گر پڑے، ہیو ایڈمیڈز  کے گرنے سے بولی روک دی گئی۔

ہفتے کے روز بنگلور میں جاری   آئی پی ایل 2022  نیلامی کو روکنا پڑا، جب نیلامی کرنے والے 62 سالہ ہیو ایڈمیڈز اسٹیج پر گر گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈمیڈز بے ہوش ہو گئے تھے،خوش قسمتی سے  کوئی اندرونی مسئلہ نہیں ہوا۔ وہ صحت یاب ہو رہے ہیں اور طبی امداد کے بعد بہتر محسوس کر رہے ہیں، نیلامی سہ پہر 3.30 بجے دوبارہ شروع ہوگئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سری لنکا کے لیگ اسپنر وینندو ہاسرنگا کی بولی لگائی جا رہی تھی کہ اچانک، ایڈمیڈز گر گئےاور وہاں موجود ہر شخص پریشان ہو گیا۔

واضح رہے کہ لندن کے رہائشی ایڈمیڈز کا  بولی دہندہ کے طور پر 36 سالہ طویل کیریئر ہے۔ 2018 میں، بی سی سی آئی نے انہیں رچرڈ میڈلے کی جگہ آئی پی ایل کی نیلامی کے لیے مقرر کیا تھا۔

مزیدخبریں