ملک سلطان اعوان:آئی پی ایل 2022 کی نیلامی کے دوران بولی دہندہ بے ہوش ہو کر گر پڑے، ہیو ایڈمیڈز کے گرنے سے بولی روک دی گئی۔
ہفتے کے روز بنگلور میں جاری آئی پی ایل 2022 نیلامی کو روکنا پڑا، جب نیلامی کرنے والے 62 سالہ ہیو ایڈمیڈز اسٹیج پر گر گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈمیڈز بے ہوش ہو گئے تھے،خوش قسمتی سے کوئی اندرونی مسئلہ نہیں ہوا۔ وہ صحت یاب ہو رہے ہیں اور طبی امداد کے بعد بہتر محسوس کر رہے ہیں، نیلامی سہ پہر 3.30 بجے دوبارہ شروع ہوگئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سری لنکا کے لیگ اسپنر وینندو ہاسرنگا کی بولی لگائی جا رہی تھی کہ اچانک، ایڈمیڈز گر گئےاور وہاں موجود ہر شخص پریشان ہو گیا۔
Oh dear lord! Hope he feels better! Prayers are with him ????????#IPLAuction #IPLMegaAuction2022 #BCCI #CricketLive #hughedmeades #getwellsoon pic.twitter.com/boBL1c0bUK
— Jackkztweet (@jackkztweet) February 12, 2022
واضح رہے کہ لندن کے رہائشی ایڈمیڈز کا بولی دہندہ کے طور پر 36 سالہ طویل کیریئر ہے۔ 2018 میں، بی سی سی آئی نے انہیں رچرڈ میڈلے کی جگہ آئی پی ایل کی نیلامی کے لیے مقرر کیا تھا۔