(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں شادی شدہ جوڑے نے فیس بک پر لائیو آکر خودکشی کی کوشش کی جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فیس بک پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جوتوں کا کاروبارکرنے والے راجیو تومڑ اور اہلیہ کو زہر کھاتے دیکھا گیا،جس کے بعد اس شخص کی اہلیہ نے شوہر کے منہ میں انگلی ڈال کر زہر نکالنے کی کوشش کی تاہم اس دوران اس شخص کو کہتے سنا جاسکتا ہےکہ ان کی موت کے ذمہ دار مودی ہیں۔
خودکشی کے خوفناک مناظر لائیو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر راجیو اور ان کی اہلیہ کو ہسپتال پہنچایا جس دوران بیوی انتقال کرگئی جبکہ شوہر کی حالت تشویشناک ہے۔
Devastated by financial loss,this BJP member & wife from Baghpat consumed poison on Facebook live today.
— Ashutosh Bhardwaj (@ashubh) February 8, 2022
He's struggling for life, wife dead.
"I am not anti-national. Modiji, if you've slightest shame, change yourself...you are no well-wisher of small shopkeepers and farmers." pic.twitter.com/V1Y8hL3Spl
راجیو کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں یہ نہیں کہتا مودی نے سارے کام خراب کیے لیکن مودی کا چھوٹے تاجروں اور کاروباری افرادکے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں۔