مہنگائی میں پسی عوام کوایک اورجھٹکا۔۔بجلی 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی

12 Feb, 2022 | 01:40 PM

Ibrar Ahmad

اویس کیانی:حکومت کامہنگائی میں پسی عوام کوایک اورجھٹکا۔بجلی 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی, نوٹیفکیشن جاری   کردیا گیا۔قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 30 ارب روپے کا اصافی بوجھ پڑیگا۔

حکومت نے مہنگائی میں پسے عوام پر بجلیاں گرادیں،بجلی 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بجلی  کی قیمت میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  کی گئی۔ فروری کے بلوں میں اضافی رقم وصول کی جائےگی,قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 30 ارب روپے کا اصافی بوجھ پڑیگا۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں