ملک اشرف : لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدلیہ کے انسپکشن ججز تبدیل کردئیے گئے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے اختیارات کی تقسیم کا ترمیمی نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،جسٹس عائشہ اے ملک کی سپریم کورٹ تقرری کے سبب اختیارات کی تقسیم میں ترمیم کی گئی۔
لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدلیہ کے انسپکشن ججز تبدیل،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے اختیارات کی تقسیم کا ترمیمی نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،جسٹس عائشہ اے ملک کی سپریم کورٹ تقرری کے سبب اختیارات کی تقسیم میں ترمیم کی گئی ہے۔ ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی تمام ماتحت عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے ہیں ،،جسٹس ملک شہزاد احمد خان لاہور ،جسٹس شجاعت علی خان راولپنڈی ،جسٹس شاہد وحید سرگودھا ،جسٹس علی باقر نجفی بہاولپور ،جسٹس شاہد بلال حسن گوجرانوالہ ،جسٹس عالیہ نیلم ننکانہ صاحب ،جسٹس عابد عزیز شیخ ساہیوال ،جسٹس چودھری مسعود جہانگیر فیصل آباد،جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس سید شہباز علی رضوی ڈی جی خان کی ضلعی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے ہیں
جسٹس شاہد جمیل خان خانیوال ،جسٹس فیصل زمان خان اوکاڑہ ،جسٹس مسعود عابد نقوی سیالکوٹ ،جسٹس مرزا وقاص رؤف چکوال ،جسٹس چودھری محمد اقبال چنیوٹ ،جسٹس سردار احمد نعیم وہاڑی ،جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی گجرات ،جسٹس شہرام سرور چودھری قصور ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی ملتان ،جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر مظفر گڑھ ،جسٹس اسجد جاوید گھرال منڈی بہاؤ الدین ،جسٹس طارق سلیم شیخ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جسٹس جواد حسن جھنگ کی ضلعی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے
جسٹس مزمل اختر شبیر رحیم یار خان،جسٹس چودھری عبدالعزیز جہلم،جسٹس انوار الحق پنوں میانوالی،جسٹس فاروق حیدر شیخوپورہ ،جسٹس محمد وحید خان بھکر،جسٹس رسال حسن سید لیہ ،جسٹس عاصم حفیظ پاک پتن شریف ،جسٹس صادق محمود خرم بہاولنگر،جسٹس سہیل ناصر خوشاب ،جسٹس شکیل احمد حافظ آباد،جسٹس صفدر سلیم شاہد نارووال ،جسٹس محمد طارق ندیم لودھراں اور جسٹس امجد رفیق راجن پور کی ضلعی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے ہیں۔