ویب ڈیسک: پولیس کی گاڑی پر سنیک ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکرلڑکی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ٹک ٹاک اور سنیک ویڈیو ایپ پر ویڈیو بنانے کا جنون بے قابو ، اوکاڑہ میں لڑکی نےپولیس وین پر بیٹھ کر فحش گانے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان لڑکی پولیس موبائل وین کے بونٹ پر بیٹھی تھی جس کے پس منظر میں ایک فحش گانا چل رہا تھا۔ پولیس نے لڑکی کو تو گرفتار کر لیا لیکن پولیس وین کے استعمال کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔
لیں جی مدینہ کی ریاست پاکستان کے اندرضلع اوکاڑہ کی پنجاب پولیس کی گاڑیاں کنجر خانوں کے لیے وقف۔
— Allah Ditta (@AllahDittaad54) February 10, 2022
جبکہ ملک کے اغیار میں بیٹیاں پردے کے لیے جنگ لڑ رہی ہیں۔
حقیقت میں ہم پاکستانی بے غیرت ہوچکے ہیں۔ pic.twitter.com/GmM439h1rc