ویب ڈیسک: معروف مذہبی سکالر اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی دانیہ شاہ سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔ عامر لیاقت کی شادی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ زیر بحث موضوع بنا ہوا ہے۔ ہر کوئی نئے جوڑے پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتا دکھائی دے رہا۔ یہ ہی نہیں عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ گزشتہ 2 روز سے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی۔ عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان فوٹو ایںڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں ان کے ہمراہ سیدہ دانیہ شاہ بھی موجود ہیں۔ انٹرنیٹ پر نئی ویڈیوز کیساتھ ساتھ میمز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔
انسٹاگرام پر عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت نے اہلیہ کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے۔ انڈین فلم کا گانا ’’میں تینوں سمجھاواں کی‘‘ پر ویڈیو بنائی ہے۔
View this post on Instagram
علاوہ ازیں نئی دلہن سیدہ دانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ یہ ان کے لئے انتہائی خاص لمحہ ہے، شوہر عامر لیاقت بچپن سے ہی ان کے آئیڈیل ہیں۔