ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نان ٹیچنگ سٹاف کی ترقیاں۔۔۔۔

نان ٹیچنگ سٹاف کی ترقیاں۔۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ترقی پانے والے نان ٹیچنگ سٹاف کو ترقیوں کے باقاعدہ آرڈر جاری، نان ٹیچنگ سٹاف کو گریڈ 14 اور 16 میں ترقیاں دی گئی ہیں، ترقی پانے والوں میں گیارہ جونیئر کلرک اور پانچ سینئر کلرک شامل ہیں۔
 سی ای اوایجوکیشن پرویزاخترخان نے نان ٹیچنگ سٹاف کو گریڈ 14 اور 16 میں ترقیاں دےدیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےمذکورہ سٹاف کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں ترقیاں دینے کی ہدایت کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق 11 جونیئرکلرکوں کوسینئر کلرک کےعہدے پر ترقی دی گئی ہے جبکہ 5 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

جونیئرکلرک کےعہدے پر ترقی پانیوالوں میں پروین اختر، ارشد منیر،عبدالحمید، جمشید نواز، محمد صابر اور محمد سلیم شامل ہیں جبکہ اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں عبدالرشید، شاہد پرویز،الطاف احمداورناصرمحمود شامل ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن پرویزاخترخان کا کہنا ہےکہ نان ٹیچنگ سٹاف کافی عرصہ سے ترقیوں کا منتظر تھا، تمام ترقیاں میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔