ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں پر بڑی پابندی لگ گئی

Sound system act
کیپشن: Schools
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پرائیوٹ سکولوں میں مختلف سرگرمیوں کیلئے لاوڈ سپیکر استعمال کرنے پر پابندی عائد، سکولوں میں اونچی آواز کرنے پر لاوڈ سپیکر ضبط کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 ایجوکیشن اتھارٹیز کو ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 پر ہر صورت عملدرآمد کروانے کا حکم جاری کردیا۔ مراسلے کے مطابق اونچا لاوڈ سپیکر شور پیدا کرتا ہے اور اس سے انسانی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایسی کوئی بھی سرگرمی جو انسانی صحت کیلئے سومند نہ ہو اس کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔ سکولوں میں اونچی آواز میں لاوڈ سپیکر لگانا ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔

سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سکولوں میں لاوڈ سپیکر کا استعمال روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائے، ایجوکیشن اتھارٹیز ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے حوالے سے نجی سکولوں کو آگاہی لیٹر جاری کریں گی۔ احکامات کیخلاف ورزی پر ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت متعلقہ سکولوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔