سرکاری افسروں کو نئے موبائل فون دینے کا فیصلہ

12 Feb, 2021 | 08:06 PM

Raja Sheroz Azhar

علی رامے : سرکاری افسران کے موبائل فون پرانے ماڈل کے ہوگئے، پی آئی ٹی بی نے 115 نئے ماڈل کے موبائل فون خریدنے کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لیے ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے بعد سنٹرل پنجاب کے افسران کے موبائل فون جواب دے گئے ہیں، سرکاری افسران کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے نئے موبائل فونز خریدے جائیں گے، صوبائی محکموں کے افسران کے لیے 115 نئے موبائل فونز پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خریدے گا،جس کیلئے پی آئی ٹی بی نے پنجاب حکومت سے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈ جاری کرنے کی استدعا کی ہے، موبائل فونز تبدیلی کرکے افسران کو نئے سرکاری فون دئیے جائیں گے، اس سے قبل جنوبی پنجاب کے افسران کیلئے موبائل فونز خریدنے کی منظوری دی گئی تھی۔

مزیدخبریں