ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین نے دیوار پر کیمرے لگانے والوں پر دھاوا بول دیا

خواتین نے دیوار پر کیمرے لگانے والوں پر دھاوا بول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: ڈیوس روڈ میں دیوار پر کیمرے لگانے سے منع کرنے پر ہمسائیوں کا گھر پر دھاوا، پڑوسی عامر کو اینٹوں اور ہتھوڑوں کے وار کرکے لہولہان کردیا۔


ریس کورس کے علاقے ڈیوس روڑ کے رہائشی عامر سہیل کے مطابق ملزموں رفاقت، باری اور عشرت بی بی ان کے گھر کی دیوار پر سی سی ٹی وی کیمرے لگا رہے تھے، جنہیں منع کیا تو ملزمان نے گھر پر دھاوا بول دیا۔ واقع کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے اینٹوں اور ہتھوڑی کے وار کر کے شہری عامر کو لہولہان کر دیا۔
خواتین ملزمان کو بھی گھر پر اینٹیں مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شہری عامر کا کہنا تھا کہ واقعہ کے چار روز بعد بھی پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا جا سکا ہے۔