لیگی رہنما عطا تارڑ گرفتاری کے بعد رہا

12 Feb, 2021 | 05:13 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)مسلم لیگ ن کے رہنما ‏عطااللہ تارڑ کو ڈسکہ پولیس نے گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا کردیا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے گرفتاری کی  تصدیق کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کو گرفتاری کے چند دیر بعد رہا کردیا گیا ہے۔عطا اللہ تارڑاین اے75کی انتخابی مہم میں شریک تھے ان کوڈسکہ پولیس نےحراست میں لیا گیا،مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے گرفتاری کی  تصدیق کی تھی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پولیس نے عطااللہ تارڑکوگرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ  کے مطابق عطا تارڑپر کوئی کیس کسی جگہ نہیں ہے اور انہیں پولیس نے بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا، ان کی گرفتاری انتخابات سے قبل دھاندلی ہے۔عطاتارڑکی گرفتاری کیوں ہوئی؟ انہیں فوری رہا کرنا چاہیے،  جب کوئی اورطریقہ واردات ان کو سمجھ نہیں آتا تویہ گرفتاریاں کرتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیرآباد ضمنی الیکشن سیاسی پارہ ہائی ہو گیا،وزیرآباد ن لیگی قیادت کو گرفتار کر لیا گیا،وزیرآباد ن لیگ کے ڈویژنل صدر اعجاز احمد کوٹلہ بھی گرفتار کیاگیا،ن لیگی گرفتار قیادت کی تعداد 4 ہو گئی،وزیرآباد ن لیگ کے مرکزی رہنما عطا تارڑ،ضلعی صدر مستنصر گوندل اور اعجاز پرویا گرفتار ہیں، ن لیگی رہنما نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،سیاسی انتقام لے کرالیکشن جیتنا نا ممکن ہو گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لیگی رہنما عطا تارڑ کی گرفتاری کو سیاسی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں حراست میں ہی نہیں لیا گیا تو رہائی کیسی؟۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رنگ بازی اور شو بازی ن لیگ کا وطیرہ ہے۔ پولیس کو عابد رضا کی گاڑی میں اسلحہ کی اطلاع ملی۔ عطا تارڑ اس موقع پر خود اچھل کر پولیس وین میں بیٹھ گئے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ اور عابد رضا نے افراتفری پھیلائی۔ عطا تارڑ شاید سینیٹ میں پہنچنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ رنگ باز عطا تارڑ اپنی جماعت کو متاثر کر سکتے ہیں کسی اور کو نہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں پنجاب کی نشستوں پر پہرا دیں گے اپوزیشن کی کارستانیوں سے غافل نہیں ہیں اپنی جماعت کے ناراض ارکان کو منا لیں گے ہمیں ناراضگی ختم کرنا آتی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے لیے مہنگائی ایک مسئلہ ہے اس کے سدباب کے لیے اقدامات اٹھا لئے گئےہیں۔

مزیدخبریں