ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آڈیٹر جنرل پاکستان کا پنجاب حکومت کے متعلق چشم کشا انکشاف

 آڈیٹر جنرل پاکستان کا پنجاب حکومت کے متعلق چشم کشا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب کے خزانے سے 25 ارب روپے کہاں گئے؟ زمین کھا گئی یا آسمان؟ آڈیٹر جنرل پاکستان نے پنجاب حکومت کے متعلق بڑا انکشاف کردیا، فنڈز خرچ کرلیے گئے لیکن انہیں کوئی ریکارڈ نہیں دیا گیا۔

پنجاب کے خزانے سے 25 ارب روپے کا کھاتہ گول کر دیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت میں پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 25 ارب روپے کے فنڈ خرچ کرلیے گئے لیکن کوئی ریکارڈ موجود نہیں، موجودہ حکومت کے مالی سال 2019-20 کے آڈٹ میں یہ بڑا انکشاف کیا گیا ہے، آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے خزانے سے 25 ارب 18 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں مگر کوئی ریکارڈ ہی نہیں مرتب کیا گیا۔

 آڈیٹر جنرل پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مالی سال 2019-20 میں 16 آڈٹ پیرا ایسے تھے جس میں 25 ارب 18 کروڑ روپے خرچ کیے گئے لیکن کوئی ریکارڈ مرتب نہیں کیا گیا، آڈٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ صوبائی اداروں نے فنڈز خرچ کیے لیکن ریکارڈ بنایا نہ ہی آڈٹ حکام کو دیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں ہونے آڈٹ اکاؤنٹ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ بھی دی گئی جس پر اب محکمہ خزانہ متعلقہ ہیڈ اکاؤنٹس کی تفصیلات مرتب کر رہا ہے، جبکہ اس سے قبل 73 کروڑ روپے کے اخراجات بھی ہوئے تھے جن کا کوئی ریکارڈ نہیں تھا ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ بھی موجودہ حکومت کے پہلے مالی سال 2018-19 کے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer