ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار

 میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) طلبا کیلئے اہم خبر، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی چئیرمنز نے ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی ہے، ڈیٹ شیٹ کے مطابق نہم اور دہم جماعت کے امتحانات مئی میں منعقد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، دہم جماعت کے امتحانات 5 مئی سے شروع جبکہ نہم جماعت کے امتحانات 30 مئی تک ختم ہو جائیں گے،  12 جون سے انٹرمیدیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات شروع کرائے جانے پر غورکیا جارہا ہے، لاہور کے علاوہ تمام تعلیمی بورڈز نے امتحانات کی جوابی کاپیاں خریدنے کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیئے ہیں۔

  میٹرک کے طلبا کیلئے  ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی،سالانہ  امتحانات 2021 کیلئے پرچہ جات سمارٹ سلیبس کے مطابق تیار نہیں ہونگے، کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دیئےجائیں گے، لاہور بورڈ نے سوالات سے متعلق گائیڈ لائنز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں۔ 

لاہور بورڈ کا کہنا ہےکہ تمام ادارہ جات، اساتذہ کرام، والدین او رطلبہ و طالبات سمارٹ سلیبس کا جائزہ لے لیں،  مذکورہ گائیڈ لائن کے مطابق 2021 کا امتحان لیا جائے گا۔

طلبا گائیڈ لائنز دیکھنے کیلئےنیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

http://www.biselahore.com/

Sughra Afzal

Content Writer