محکمہ داخلہ نے پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز بھرتی کرنیکی اجازت دیدی

12 Feb, 2021 | 12:27 PM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں سے پابندی اٹھا لی گئی، محکمہ داخلہ نے پولیس میں کانسٹیبلز بھرتی کرنے کی اجازت دے دی۔

محکمہ داخلہ نے پنجاب پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھانے کے حوالے سے سمری کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈ بزنس کو ارسال کردی ہے، سمری میں لکھا گیا ہے کہ پنجاب پولیس میں عائد بھرتیوں پر پابندی مستقل طور پر اٹھا لی جائے اور پولیس کو کانسٹیبل کی بھرتی کی اجازت دی جائے، پنجاب پولیس تمام اضلاع میں کانسٹیبل بھرتی کرنے کا پلان رکھتی ہے. محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کیبنٹ سے سمری کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے پنجاب سے دو پولیس افسران کی خدمات مانگ لیں، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے دونوں افسران کو این او سی جاری کرنیکا مراسلہ آئی جی آفس کو لکھ دیا،  جبکہ آئی جی پولیس نے پنجاب کیلئے گریڈ اکیس کے پولیس افسر اکرم نعیم بھروکا کی خدمات مانگ لی ہیں، اکرم نعیم بھروکا اس سے قبل بھی پنجاب میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ایس پی ہارون رشید خان اور سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی سہیل چودھری کی خدمات مانگی ہیں۔

مزیدخبریں