دکاندار پر تشدد کرنا ڈیفنس کی امیرزادی کو مہنگا پڑ گیا

12 Feb, 2021 | 11:53 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دکاندار  عظیم کو تشدد کا نشانہ بنانا  خاتون کو مہنگا پڑگیا، خاتون نے دکاندار سے معافی مانگ لی اور دو لاکھ 20 ہزار روپے ہرجانہ بھی ادا کر دیا۔ 

 7 فروری کو ڈیفنس اے کے علاقے وائے بلاک میں عاصمہ نامی خاتون نے ای چالان جمع کروانے کا میسج  نہ ملنے پر دکاندار عظیم کو چھڑی سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، متاثرہ دکاندار پر امیر زادی نے نہ صرف تشدد کیا بلکہ لاکھوں کے موبائل اور لیب ٹاپ بھی توڑ دیا، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ   خاتون پہلے دکاندار سے الجھتی ہے اور  پھر اچانک بیگ میں سےچھڑی نکال کر زور سے دکاندار کے منہ پردے مار تی ہے۔

دکاندار نے اس ہنگامے کے بعد پولیس سے رجوع کرلیا تھا  تاہم اب خاتون نےتحریری معافی مانگ لی ہے اور دکاندار کے مطابق خاتون نے توڑ پھوڑ کا دو لاکھ 20 ہزار ہرجانہ بھی ادا کر دیا ہے جس پر اس نے خاتون کو معاف کر دیا۔

مزیدخبریں