ثانیہ مرزا کانیا انداز مداحوں کو بھاگیا، ویڈیووائرل

12 Feb, 2021 | 10:22 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک  کی اہلیہ کی ایک نئی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ منفرد انداز اپنائے ہوئے ہیں،ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیاجارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور بلےباز شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اب کی بار کچھ منفرد کرنے کا فیصلہ کرتے ایک ویڈیو شیئر کی جس کو سوشل مٰیڈیا صارفین کافی پسند کررہے ہیں،بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی نئے انداز کی وڈیو شیئر کی، ویڈیو میں وہ الگ الگ لباس زیب تن کئے منفردانداز میں دیکھائی دے رہی ہیں اور ساتھ ساتھ ہاتھوں کے اشارے سے اگلی تصویر کی طرف توجہ دلارہی ہیں۔

شیئرکی گئی اس مختصر ویڈیو میں  ٹینس سٹار ثانیہ مرزاخوشگوار موڈ میں ہیں۔بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک  کی اہلیہ اس ویڈیو کو اب تک 1 لاکھ اکہتر ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، صارفین کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیاجارہا ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیاجارہا ہے،کمنٹس سیشن میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے  ثانیہ مرزا نےاداکاری کرنے پر اتفاق کیاتھا،عالمگیر کورونا وباء سے متاثرہ لوگوں کے حالات دیکھتے ایک ایسا رول ادا کرنے کی ٹھانی جس میں ایک خاتون کو اس مہلک وباء سے لڑتے اور زندگی میں پیش نشیب وفرازکا مقابلہ کرتے دکھایا گیا۔ شوبز میں آنے کی تیاری مکمل کرلی۔ٹینس سٹار ثانیہ مرزا’ آلون ٹو گیدر‘ نامی ویب سیریز میں اس کردار کو ادا کریں گی۔

جنوری2021 میں اس سریز کو بھارتی چینل ایم ٹی وی پر دکھانے کا اعلان کیاگیا تھا تاہم اس کے بارے کوئی خبر نہیں سامنےآئی ،یہ سریز 5 اقساط پر محیط ہوگی، ٹی بی کا شکار ہونے والے افراد کے موثر علاج سےمتعلق عوامی آگاہی دی جائے گی۔ شوبز کے شعبے میں آنے کے لئے بے چین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہناتھا کہ ملک کی بڑی آبادی کا لاحق ایک دائمی مرض ہے۔

مزیدخبریں