ریلوے سپرنگ فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر

12 Feb, 2020 | 07:17 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) زندہ دلان لاہور ہو جائیں تیار، سٹی فورٹی ٹو کے اشتراک سے ریلوے لاہور ڈویژن کے تین روزہ سپرنگ فوڈ فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر ہیں، فیسٹیول میں روایتی کھابوں اور صوفی نائٹ سمیت ریلوے کی تاریخی اشیاء بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنیں گی۔
روایتی کھابے، ملکی ثقافت، بچوں کے لیے گیمزشو، فیملیز کے لیے ہلہ گلہ، صوفی میوزک اور ریلوے کی 150سالہ تاریخ لیے ریلوے سپرنگ فوڈ فیسٹول کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، سٹی فورٹی ٹو اور ریلوے لاہور ڈویژن کے اشتراک سے زندہ دلان لاہور کے لیے سپرنگ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد 14تا16 فروری کو کینٹ سٹیشن پر کیا جائے گا۔
لاہور کینٹ ریلوے سٹیشن پر فیسٹیول کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، ڈی ایس ریلوے عامر نثار نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا، سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے عامر نثار کا کہنا تھا کہ ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپرنگ فوڈ فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ڈویژنل کمرشل آفیسر شیریں حنا کا کہنا تھا کہ سپرنگ فیسٹول کا انعقاد لاہور کینٹ سٹیشن پر کیا جا رہا ہے، فیسٹیول میں فیملیز، بچوں، بڑوں سبھی کے لیے مختلف اقسام کے تفریحی پروگرام شیڈول کیے گئے ہیں۔
ریلوے سپرنگ فوڈ فیسٹول میں روایتی کھابوں کے فوڈ اسٹالز اور موزیکل نائٹ سمیت شہر کے تعلیمی اداروں کے موزیکل بینڈز کے مقابلے بھی کروائے جائیں گے، جبکہ بچوں کے لیے مختلف اقسام کے تفریحی پروگرام بھی شیڈول میں شامل ہیں.

مزیدخبریں