(عرفان ملک)صدر ڈویژن پولیس نے گھروں میں ڈکیتیاں کرنیوالا گروہ گرفتار کر لیا گیا, 35 افراد پر مشتمل گروہ نے چند ماہ میں پچاس سے زائد گھروں میں کروڑوں روپے کی لوٹ مار کی ، گرفتار ملزمان میں معروف صحافی امتیاز عالم کے گھر کا صفایا کرنے والے ڈاکو بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈویژن میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 45 گھروں میں ڈکیتی کے واقعات ہوئے،جس میں سینئر صحافی امتیاز عالم کا گھر بھی شامل تھا، ڈاکوگھروں میں جتھے کی صورت میں داخل ہوتے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے تھے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی اور شہرکےمختلف علاقوں سے ملزمان کےساتھیوں کوگرفتارکرلیاگیا ۔
پولیس ملزمان سےریکوری کرنےکی کوشش کر رہی تھی کہ اسی دوران غیرقانونی حراست پر بیلف نے چھاپہ مارا اور پولیس کو ملزمان کی گرفتاری ریکارڈ پر لانا پڑی، پولیس نے35 ملزمان کو گرفتار تو کر لیا تاہم ابھی تک ملزمان سے شہریوں کا لوٹا ہوا پیسہ اور زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیا برآمد نہیں کروا سکی،ان گرفتار ملزمان میں معروف صحافی امتیاز عالم کے گھر کا صفایا کرنے والے ڈاکو بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ نئے سال کے پہلے ماہ سینئرصحافی امتیاز عالم کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، ڈاکو کھڑکیاں توڑ کر گھر میں داخل ہوئے، گارڈ اور ڈرائیور کو باندھ کر ڈیڑھ گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے ،سینئرصحافی امتیازعالم کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کو سامنے آنے پر پہچان سکتی ہوں پولیس نے جوتصاویر دکھائیں ان میں سے وہی ڈاکوؤں نے واردات کی۔
سینئر صحافی امتیازعالم کی اہلیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکو کھڑکیاں توڑ کر داخل ہوئے، گارڈ، ڈرائیور کو باندھ دیا تھا،ڈاکوؤں نے تشدد بھی کیا، شکر ہے کہ جان بچ گئی، ڈاکو ڈیڑھ گھنٹے تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے، پولیس نے تصاویر دکھائی ہیں،3 ڈاکوؤں کو پہچانتی ہوں،واقعہ کے بعدوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور سینئر صحافی امتیاز عالم کے گھر ڈکیتی کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔
انہوں نےسی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی کی،وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے واقعہ میں ملوث افراد کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دیا گیا تھا جبکہ انہوں نے کہا کہ ڈکیتی کے ملزمان کا سراغ لگا کر فی الفور قانونی کارروائی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے لاہور میں ڈکیتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے، انہوں نے کہا ہےکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔