’’زیادہ بچے،مضبوط جماعت‘‘ جماعت اسلامی نے ایف آئی اےسے رجوع کرلیا

12 Feb, 2020 | 04:49 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: ایف آئی اے سائبرکرائم میں جماعت اسلامی کی جانب سے درخواست دائر، درخواست جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا جعلی خط سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا ۔  سوشل میڈیا سےمتعلقہ جعلی مراسلہ ہٹایا جائے ۔جماعت اسلامی کے امیر کی جانب سے کوئی بھی مراسلہ شادیوں اور بچوں کی پیدائش کے حوالے سے جاری نہیں کیا گیا ۔

قیصر شریف نے درخواست میں مزید کہا کہ جماعت اسلامی متعلقہ ذمہ داران کے خلاف بھر پور کاروائی چاہتی ہے ، سوشل میڈیا پر کسی کو بھی ذاتی حملوں کی اجازت نہیں دیں گے ، سوشل میڈیا کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کو ضابطہ اخلاق بنانا چائیے ، جماعت اسلامی کا سوشل میڈیا پر اپنے کارکنان کے لیے ضابطہ اخلاق موجود ہے۔

یاد رہے سوشل میڈیا پر امیر جماعت اسلامی ایک جعلی خط وائرل ہوا تھا جس میں کارکنوں کی ہدایت کی گئی تھی کہ جماعت کو مضبوط کرنے کیلئے  زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں تاکہ کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکے۔

مزیدخبریں