جناح ہسپتال کے قریب حادثہ

12 Feb, 2020 | 03:55 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(وقاض احمد)شہر میں حادثات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے،امدادی ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں، شہر میں نئے سال کے پہلے ہفتے 1500 سے کے قریب  ٹریفک حادثات ہوئے، جناح ہسپتال  کے قریب بھی حادثہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق   ڈرائیونگ کے دوران ذرا سی بے احتیاطی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے،  ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں نئے سال کے آغاز میں 1 ہزار 490  ٹریفک حادثات میں 1 ہزار 417 افراد متاثر ہوئے،، جن میں سے 927 موٹر سائیکلیں، 251 رکشوں سمیت 200 کے قریب دیگر گاڑیاں حادثات کا شکار ہوئیں۔

  ریسکیو کے مطابق موٹرسائیکل، رکشے، تیز رفتاری اور کم عمر ڈرائیونگ بیشتر حادثات کا موجب بنے،کم عمر اور غیر احتیاطی ڈرائیونگ حادثات کی بڑی وجہ رہی جس میں 153 حادثات کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سے ہوئے، جبکہ حادثات میں 400 کے قریب متاثرہ افراد کی عمریں 20 سال سے کم ہیں۔   ریسکیو اعداد شمار کے مطابق 200 سے زائد افراد سر اور کمر کی چوٹ کی وجہ سے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے۔

 حادثے کا ایک واقعہ جناح ہسپتال کے قریب بھی پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بےقابوہوکرگندےنالےمیں جاگری، کار میں موجود ڈرائیور کو باہر نکانے کی کو شش کی جارہی ہے، شہری اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی کر رہے ہیں، ریسکیو ٹیم تاحال موقع پر نہیں پہنچی، کار کو حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ ایک ہفتے کے دوران  ٹریفک حادثات میں پنجاب بھر میں 16 جبکہ لاہور میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، اس حوالے سے ڈی جی  ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ 70 فی صد سے زائد ایکسیڈنٹ موٹربائیک کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں