انوکھی سبسڈی، عوام کو ریلیف دینے کی بجائےقیمتوں میں اضافہ

12 Feb, 2020 | 03:01 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(حسن علی) وزیر اعظم کے سبسڈی پروگرام کو ایک بار پھر قیمتوں کا جھٹکا لگ گیا،سبسڈی کے اعلان کے ساتھ ہی  یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے مزید سبسڈی تودی لیکن چینی اور گھی کی قیمت میں اضافے کا اعلان بھی کر دیا، جبکہ قومی اسمبلی میں پیش  یوٹیلیٹی سٹور پر 20 اشیائے پر 37 کروڑ 45 لاکھ روپے کی عوام کو سبسڈی دی گئی، گزشتہ رمضان میں آٹے پر 4 روپے فی کلو سبسڈی دی گئی، چینی پر 5 اور گھی پر 15 روپے فی کلو سبسڈی دی گئی، کوکنگ آئل پر 10 روپے اور دال چنا پر 20 روپے سبسڈی دی گئی تھی۔

دال مونگ 15 روپے۔ دال ماش اور مسور 10 دس روپے، بیسن 20 اور کھجور پر 30 روپے فی کلو ریلیف دیا گیا، گزشتہ رمضان میں چاول اور دودھ پر 15 روپے فی کلو سبسڈی دی گئی،شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ کیسی سبسڈی ہے جس میں قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے،حکومت کی جانب سےمہنگائی کو کنٹرول کرنےاورعوام کو ریلیف دینےکیلئےیوٹیلیٹی سٹورز کومزیددس ارب روپےکی سبسڈی دینے کا اعلان کیاگیالیکن اس سبسڈی میں چینی اور گھی کی قیمت کو کم کرنے کی بجائے اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔

حکومت نے چینی کی قیمت میں دو روپے اضافےکااعلان کرتےہوئےقیمت ستر روپےفی کلومقررکرنےکااعلان کیاجبکہ درجہ سوم کےگھی کی قیمت میں بھی پانچ روپے اضافےکے بعدقیمت 175 روپےکلوکرنےکا اعلان کیا،شہریوں کاکہناہےکہ حکومت یہ کیسی سبسڈی فراہم کر رہی ہے جس میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، انکاکہناہےکہ حکومت یوٹیلیٹی سٹورزکےذریعےمہنگائی کوکنٹرول کرنےکےدعوےکررہی ہےلیکن چینی اورگھی کی قیمتوں میں اضافہ بھی کر رہی ہے۔

گزشتہ روز  قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہناتھا کہ سات مہینے میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 100 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان 2020 میں دنیا کے نمبر ون سیاحت کا مرکز ہے، جن لوگوں نے پاکستان کے بارے میں مثبت مشاہدات کیے وہ کسی سیاسی جماعت کے نہیں یہ لوگ خریدے نہیں جا سکتے، یہ غیر جانبدار لوگ ہیں ہمارے سامنے کچھ دقتیں ہیں جس میں مہنگائی سب سے بڑا مسلئہ ہے۔

ہماری حکومت آئی تو گردشی قرضے میں ہر مہینے 38 ارب اضافہ ہورہا تھا، عمر ایوب کی ٹیم نے یہ گردشی قرضہ ماہانہ 38 ارب سے کم کرکے 12 ارب تک لے آئی،  گزشتہ سات مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا پیٹرول کا ریٹ کبھی کم ہوا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں سبسڈی دی، ہم نے یوٹیلٹی سٹورز کے لیے بڑا پیکج لایا ہے، یوٹیلٹی سٹورز نے پچھلے مہینے میں 50 لاکھ لوگوں کو پانچ بنیادی اشیاء پر مارکیٹ سے کم قیمت پر بیچیں۔

یوٹیلٹی سٹورز پر 20 کلو آٹے کی قیمت 800 روپے ہے چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو، باسمتی چاول 125 روپے فی کلو ہے، ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ قیمتیں آنے والے مہینوں میں نہیں بڑھائی جائینگی، رمضان المبارک میں مزید سبسڈی دیں گے، ہم نے یوٹیلٹی سٹورز کو ہدف دیا ہے کہ ایک کروڑ افراد تک اس پیکج کا فائدہ پہنچایا جائے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستانی عوام سے درخواست ہے آپ اس پیکج سے فائدہ لیں ہم کامیاب جوان پروگرام کے تحت 2 ہزار مزید یوٹیلٹی سٹورز کھول رہے ہیں۔

مزیدخبریں