ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مومنہ مستحسن کو مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

مومنہ مستحسن کو مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے موسیقی کے میدان میں اپنی صلاحتیوں کے ایسے جوہر دکھائے کہ ان کو نہ پاکستان میں پذیرائی ملی بلکہ بیرون ممالک بھی کے کافی مداح ہیں،مگر سوشل میڈیا پر وہ  صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ مومنہ مستحسن نے 2016ء میں کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ پہلا نغمہ گایا،اس نغمہ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور وہ پاکستان کی مشہور ترین چہروں میں شامل ہو گئیں، 2018ء کے وسط میں انہوں نے اپنا نغمہ "آیا ناں تو" پیش کیا جو محض چوبیس گھنٹوں میں یوٹیوب پر پانچویں مقام پر جا پہنچا،گلوکاری کے ساتھ مومنہ اسٹیج شو میں بھی حصہ لیتی ہیں،شاندار کارکردگی کی بنا پر وہ پاکستان کی معروف و مقبول شخصیات میں شمار کی جاتی ہیں۔

دبئی میں ایک ایوارڈ تقریب میں منفرد انداز لباس کے سبب ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں،چند روز قبل دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جہاں پاکستانی فنکاروں کو پرفارمنس کی بنیاد پر ایوارڈ دیے گئے، اس موقع پر ان فنکاروں کے ملبوسات لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے،تقریب میں آفرین آفرین گانے سے شہرت پانے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی خوب جلوے بکھیرے لیکن سوشل میڈیا صارفین کو ان کا یہ انداز ایک نظر نہیں بھایا اور انہیں ہلدی او انڈے کی زردی سے تشبیہ دیدی۔

ایک ویب سائٹ نے مومنہ مستحسن کی پیسا ایوارڈ کے دوران ایک تصویر شیئر جس میں وہ زرد رنگ کا ملبوس زیب تن کیے نظر آرہی ہیں جب کہ انہوں نے بالوں کو منفرد بنانے کے لیے گولڈن رنگ کیا ہوا ہے،ایک شہری نے تصویر پر طنز کرتے ہوئے کہا اچھا ہوا کہ آپ نے بتا دیا کہ یہ مومنہ مستحسن ہیں ورنہ تو میں انڈے کی زردی سمجھا تھا،کرن نامی خاتون نے کہا کہ کیا یہ چلتا پھرتا کوئی ہلدی کا برانڈ ہیں صارف عبدالمعیز نے مومنہ کی تصویر پر کہا کہ اس لباس میں یہ غریبوں کی امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر لگ رہی ہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ گندمی رنگ کی لڑکی بالوں میں گولڈن رنگ کروا کر اور مصنوعی پلکیں لگانے کے بعد سوچنا شروع کردیتی ہے کہ وہ جرمن اور برطانوی خاتون لگ رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ مومنہ مستحسن کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو قبل ازیں انہیں کلاسک گانے ’’کوکو کورینہ‘‘ گانے پر بھی آڑے ہاتھوں لیا جاچکا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer